حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم شعبۂ خواتین علمدار روڈ کوئٹہ پاکستان کی جانب سے " ماں کی گود بچے کی پہلی درسگاہ " کے عنوان سے ہفتہ وار تربیتی ورکشاپ کا آغاز کیا گیا ہے، یہ پروگرام اگلے تین ہفتے تک جاری رہے گا۔
اس موضوع پر روشنی ڈالنے کے لیے ماہر اور تجربہ یافتہ نیوٹریشنسٹ اور سوشل ایکٹیویسٹ محترمہ ناہیدہ پروین صاحبہ نے اپنے سالوں کے علمی و عملی تجربے سے سامعین کو فیضیاب کیا اور سامعین کے نظریات بھی سنیں اور ان کے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔
محترمہ ناہیدہ پروین نے بچوں کی پیدائش سے لیکر 8 سال تک پرورش اور تربیت پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔
اس موقع پر اعمالِ ماہ رجب پرنٹ کی صورت میں سامعین اور مہمانوں میں تقسیم کیے گئے۔
آپ کا تبصرہ